سعودی عرب

سعودی عرب میں 4 شیعہ جوانوں کے سرکاٹ دیئے

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف مظالم اور بہیمانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ ترین وحشیانہ اقدام میں 4 شیعہ جوانوں پر دہشت گردی کے بےبنیاد الزامات عائد کر کے ان کے سرکاٹ دیئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے حکم پر سعودی سکیورٹی فورسز نے شعیہ نشین شہر العوامیہ کا گذشتہ دو ماہ سے محاصرہ کررکھا ہے ۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میں شیعہ مسلمان آباد ہیں جنھیں سعودی عرب کے بہیمانہ مظالم اور وحشیانہ جرائم کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں کئی درجن افراد کے سرکاٹ دئیے ہیں۔ سعودی عرب نے تازہ ترین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے پر امن مظاہروں میں شریک 4 شیعہ جوانوں کے سر قلم کردیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button