پاکستان

امریکی سعودی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف اچانک لاہور پہنچ گئے

شیعیت نیوز: امریکی سعودی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے پر سعودی عرب سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ سعودی شہری بھی آئے ہیں،وہ چند روز لاہور میں قیام کریں گےجبکہ خصوصی طیارہ آج رات 11 بجے واپس چلا جائے گا۔پاک فوج کے سابق سربراہ گاڑی میں لاہور ائر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل کے راستے سے اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے،ان کے سامان میں صرف ایک سوٹ کیس شامل ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے آئے خصوصی طیارے کے عملے کو مقامی ہوٹل میں ٹھہرادیاگیا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ افواہیں بھی گردش کر ہی تھیں کہ راحیل شریف اسلامی عسکری اتحادکی قیادت چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے ان کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button