عراق

ایران عراق میں مداخلت نہیں کر رہا فواد معصوم

عراق کے صدر فواد معصوم نے سعودی اخبار ‘عکاظ’ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ عراق کےاسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ایران کے خلاف عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام من گھڑت ہے۔

صدر فواد معصوم نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان 1300 کلومیٹر طویل سرحدیں ہیں اور ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی صوبے موصل میں داعش کے خلاف جنگ کے آغاز سے ایران انسانی ہمدردی کی بنیاد پرعراق کی مدد کر رہا ہے۔

عراقی صدر نے روزنامہ عکاظ کے صحافی جمیل الزیابی کے ایران کے خلاف دعووں کے جواب میں کہا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں ایران کی مبینہ مداخلت کے کوئی شواہد نہیں اور نہ ہی ہمارے دوسروں سے تعلقات مفروضوں اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پرہیں ۔

عراقی صدر نے ملک میں عوامی رضاکار فورس (الحشد الشعبی) کی موجودگی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی عراق کے لئے ضروری ہے کیونکہ ملک کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے خطروں کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button