پاکستان

دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ایران نے پاکستان کی جانب ہاٹھ بڑھادیا

شیعیت نیوز: خطے میں جاری دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ایران نے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے ہاتھ بڑھا دیا۔ ایران نے پاکستان کو پیغام بھیجا ہے جس میں دہشت گردی سمیت دیگر مسائل کیخلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیغام ایران کی خارجہ امور پالیسی اور نیشنل سکیورٹی آف دی نیشنل کنسلٹیٹیو اسمبلی آف ایران کے چیرمین علاؤالدین بروجردی کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران، پاکستان کیساتھ مل کر خطے میں جاری دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم اُمہ کے مسائل حل کرنے میں پاکستان اور ایران مل کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دونوں برادر ممالک مل کر مسلم اُمہ میں پائیدار امن قائم کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے  نے ایران کا پیغام پاکستان کی وزارت خارجہ کو پہنچا دیا ہے جس کے بعد دفترخارجہ نے ایرانی پیغام پر ردعمل دینے کیلئے قومی اسمبلی و سینٹ کی دفاع اور خارجہ کمیٹیوں کو بھیجوا دیا ہے جو اپنے اجلاسوں میں غور و فکر کے بعد جواب وزارت خارجہ کو دیں گی جسے پھر ایران کو بھجوا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button