یمن

یمن پرسعودی وحشیانہ بمباری 15 افراد شہید

یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقہ یختل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہو گئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نےصوبہ صنعا کے علاقہ مطر پر بھی بمباری کی ہے۔

یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور سفاکیت کا سلسلہ گذشتہ دو سال سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید،زخمی اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button