دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پارا چنار کے لوگوں نے عظیم قربانیاں دیں، نواز شریف
شیعیت نیوز: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گورنر خیبر پختو نخوا ظفر اقبال جھگڑا کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارہ چنار میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز انہیں پارہ چنار کیلئے وزیر اعظم کے اعلان کردہ امدادی پیکج پر عمل در آمد کی نگرانی کا ٹاسک سونپتے ہوئے کی۔ وزیر اعظم نے گورنر پختو نخوا سے کہا ہے کہ وہ متاثرین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کریں اور ان مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم کو تجاویز پیش کریں ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پارہ چنار سمیت ملک بھر کے لو گوں نے عظیم قر با نیاں دی ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی قوم کی قربا نیاں ر ائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی یکجہتی ، اتحاد اور ترقی کے در پے عناصر کو شکست فاش ہوگی۔ وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو ہدایت دی کہ متاثرین پارہ چنار کی مکمل اور ہر طرح سے دیکھ بھال کی جائے ۔








