عراق

موصل قدیم میں 12 دہشت گرد ہلاک ،500 گرفتار

عراقی فورسز نے موصل قدیم میں اپنی فوجی کارروائی کے آخری مرحلے میں 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور 500 کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی پولیس نے موصل قدیم میں ایک کارروائی کے دوران 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ عراقی پولیس کے کماںڈر شاکر جودت کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردی فوجی لحاظ سے ختم ہوگئے ہیں لہذا وہ اپنی شکست اور ناکامی کا بدلہ لینے کے لئے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔عراقی پولیس نے موصل سے فرار کرنے والے 500 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے یہ دہشت گرد عراقی شہریوں کے ہمراہ شہر سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button