پاکستان

کراچی سے لاپتہ شمیم کو دو سال بیت گئے، غم ذدہ ماں کا درد بھرا پیغام

شیعیت نیوز: کراچی سے قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں غائب ہونے والے شمیم کو دو سال بیت گئے۔

اس موقع پر شمیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے عید کے دسویوں دن میرےبچے کو غائب کردیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر میرا بیٹا شہید ہوجاتا تو مجھے صبر آجاتا لیکن مجھے صبر نہیں آتا ہم شہادت سے نہیں ڈرتے میرا بیٹا کیس پارٹی میں بھی نہیں تھا ہاں ہم حسین ع کے ماننے والے ہے اور اس کےلیے گردن بھی کٹا سکتے ہے انہوں نےکہا کہ دو سال سے اپنے بیٹے کا انتظار کررہی ہو دعائیں کررہی ہو صبر نہیں آتا یہ کہ کر وہ روپڑی انہوں نےکہا کہ انشااللہ میرے امام عج میرے بیٹے کو لائے بس اپنے زندہ امام سے ہی امید ہے ۔

ویڈیو پیغام میں شمیم کی والد آبدیدہ تھیں انکے بہتے آنسو ظالم و جابر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کو کبھی چین کی نیند نہیں سونے دیں گے جنہوںنے صرف محبت اہلیبت علیہ سلام کے جر م میں ایک جوان کو اسکی ماں ، بہن بھائیوں اور خانداں سے دو سال سے جبر ی غائب کیا ہواہے۔

آخر ان لاپتہ افراد کا جرم کیا ہے؟ اگر یہ مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کیا جاتا؟ عدالتوں میں ان لاپتہ افراد کا پیش نا ہونا قانوں نافذکرنے والے اداروں کے مجرم ہونے کا ثبوت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button