بلتستان کے خلاف بڑی سازشیں ہو رہی ہیں، شیخ حسن جعفری

19 جون, 2017 00:00

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے نامور عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ بلتستان کے خلاف بڑی سازشیں ہو رہی ہیں۔ جو عناصر اس حساس خطے کے خلاف سازش کر رہے ہیں وہ پاکستان کے بدخواہ ہیں۔ یہ لوگ حساس خطے کے خلاف سازش کرکے وطن عزیز کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ منتخب نمائندے ضلعوں کے خول سے نکلیں اور بلتستان کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے سوچیں نمائندے اپنے امور کو بہتر بنائیں اور ہوشیار رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی سالمیت اور بقاء کیلئے بڑی قربانیاں دیں مگر ہماری قربانیوں کو منظم سازش کے تحت فراموش کیا جارہا ہے۔ بعض عناصر بلتستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ عوام متحد ہو جائیں اور اپنے خطے کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کا امن دنیا بھر کیلئے ایک مثال ہے۔ سانحہ چلاس سمیت دیگر بڑے سانحات کے بعد بھی ہم نے امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور اقلیتی فرقوں کے بھائیوں کو خراش تک آنے نہیں دی، لیکن ہمیں پرامن رہنے کی سزا دی جاری ہے۔ ہم نے لاشیں اٹھائیں لیکن کسی کو امن خراب کرنے نہیں دیا۔ ہماری کوششوں سے 80 ہزار لوگ جمع ہونے کے باوجود اسکردو میں حالات خراب ہونے نہیں دیئے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ باہر بیٹھ کر اس پرامن خطے کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ شیخ جعفری نے کہا کہ آئینی حقوق کی فراہمی سے قبل پیمرا کی جانب سے مختلف کیبل کو سیل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اگر ہمارے اوپر کسی کو ٹیکس لگانے کا شوق ہے تو پہلے ہماری آئینی حیثیت کا تعین کرے۔ مختلف کیبلز کی بندش کے باعث بلتستان کے لوگ دنیا کے حالات واقعات سے بے خبر ہو کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئینی حقوق سے محروم رکھ کر ٹیکس لگانے کی سازش ہو رہی ہے، جس کو ہم قطعاً کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ سی پیک میں بھی ہمیں کوئی حصہ نہیں دیا جارہا ہے ہر طرف ہمارے ساتھ زیاتیاں ہو رہی ہیں۔

12:25 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔