سعودی عرب

سعودی فوجی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک

یمن سے ملحقہ سعودی سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سرحدی شہر جیزان میں سرحدی گارڈز کا قافلہ گشت پر تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق فوجی قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جو سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔

سعودی فوج کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک فوجی محمد شامی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button