دنیا

ملائیشیا میں القدس پر اسرائیلی قبضے کا جشن منانے کی کوشش ناکام

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کی وزارت داخلہ نے چین سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر پر اسرائیلی قبضے کے 50 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے جشن منانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ چینی تنظیم ملائیشیا میں ایک جشن میلہ منعقد کرنا چاہتی تھی جس میں مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کے لیے سرگرمیاں شامل تھیں۔

اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے وزیر داخلہ زاھد حمیدی نے بیراک شہر میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے احکامات جاری کیے ہیں کہ مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کا جشن منانے کی کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہوگی۔ اس لیے حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی مقامی یا غیرملکی تنظیم کو ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

زاھد حمیدی کا کہنا ہے کہ پولیس کو مختلف مقامات سے 32 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایک غیرملکی تنظیم بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کا جشن منانے کی تقریبات کی تیاری کررہی ہے۔

خیال رہے کہ پانچ جون1967ء کو اسرائیل نے مشرقی بیت المقدس پر اپنا ناجائز فوجی تسلط قائم کرلیا تھا۔ بیت المقدس پراسرائیلی قبضے کو آج 50 سال پورے ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت پچاس سالہ جشن کو سلور جوبلی کے طور پر منا رہی ہے۔ دنیا کے بعض دوسرے ملکوں میں اسرائیل نواز تنظیمیں بھی بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کی حمایت میں تقریبات منعقد کررہی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button