دنیا

میانمار، رمضان المبارک میں مساجد بند کردی گئیں

شیعیت نیوز: میانمار کے شہر ینگون میں حکام نے رمضان المبارک کے موقع پر دو مساجد بند کردیں جس کے بعد مسلمان سڑک پر نماز کی ادائیگی پر مجبور ہیں تاہم حکام نے سڑک پر نماز کی ادائیگی پر تین مسلم افراد کو عدالت طلب کرلیا ہے۔ انتہا پسند بدھ بھکشوئوں نے ایک مدرسے کو زبردستی بند کروادیا تھا جس میں مقامی مسلمان نماز بھی ادا کرتے تھے، پولیس نے بدھ کے روز تھاکیتا ٹائون شپ میں سڑک پر نماز ادا کرنے پر 50 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، اس مقام پر بدھ انتہا پسندوں کی جانب سے آئے روز مسلمانوں پر حملے کئے جاتے ہیں، اپریل میں دو مقامی مدرسوں کو بند کروادیا گیا تھا، انتہا پسند قوم پرستوں کا الزام تھا کہ مسلمان ان مدرسوں کو نماز کی ادائیگی کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان مدارس کی بندش عارضی ہے تاہم انہوں نے اسے دوبارہ کھولے جانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے، مقامی مسلمان رہنما زائو من لیت کا کہنا ہے کہ معذرت خواہ ہیں، رمضان ہمارے لئے انتہائی اہم مہینہ ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم ان مدرسوں کو کئی دہائیوں سے نماز کی ادائیگی کے لئے استعمال کررہے تھے، یہ پابندیاں 60 برس بعد ہم پر لگائی گئی ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نماز کی ادائیگی کا دورانیہ ملکی استحکام اور قانون کی حکمرانی کے لئے خطرہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button