یمن

یمن کے زلزال 2 میزائلوں نے سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں کو نابود کردیا

رضاکار دستوں اور یمنی فوج کے میزائل بریگیڈ نے شمال مشرقی صنعاء کے نہم علاقے کی وادی ملح میں سعودی آلہ کاروں کے ایک ٹھکانے کو خود ساختہ میزائل زلزال سے نشانہ بنایا۔ فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ اس میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ جیزان کے البحطیط میں سعودی فوجی چھاونی پر یمن کے میزائل حملہ میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یمنی فوج کے توپخانہ ڈویژن نے جیزان کے التپۃ الحمراء میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے حامی ممالک کی مدد سے ایک اتحاد تشکیل دے کر دو سال پہلے سے یمن پر یلغار کی ہے تاکہ اپنے آلہ کار یمن کے مفرور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔ یمن پر سعودی تجاوز میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button