عراق

عراق کے دارلخلافہ بغداد میں ایک اور بم دھماکہ، ۵ افراد شہید

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک اور دھماکے میں 5 شہری شہید جبکہ 17 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد 24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بغداد شہر کے "پل شہدا” کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 عام شہری شہید جبکہ 17 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات ہی عراق کے دارالحکومت بغداد میں موجود ایک معروف آئس کریم پارلر میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں13 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

دہشتگرد عناصر نے رمضان کا تقدس پامال کرتے ہوئے درجنوں بےگناہ افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔

بغداد کے ضلع کرادہ میں واقع ایک معروف آئس کریم پارلر کو ایک خودکش حملہ آور نے کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس میں 13افراد شہید جبکہ 70 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے اس وحشیانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہی شعیہ اکثریت علاقے کرادہ میں داعش نے دہشتگردی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button