مقالہ جات

ماہ رمضان کے مخصوص اعمال

پہلی رات
جب ماہ رمضان کا چاند نظر آئے تو صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر43 اور اس دعا کو پڑھیں: رَبّی وَرَبُّک اللّهُ رَبُّ الْعالَمینَ اَللّهُمَّ اَهِلَّهُ عَلَینا بِالاْمْنِ…؛
صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر44 کا پڑھنا؛
غسل کرنا؛
زیارت امام حسین(ع)؛
اس دعا کی پڑھنا: اَللّهُمَّ رَبَّ شَهْرِ رَمَضانَ مُنَزِّلَ الْقُرْآنِ هذا شَهْرُ رَمَضانَ...؛
دعائے جوشن کبیر کا پڑھنا؛
پہلا دن
غسل کرنا؛
صدقہ دینا؛
دو رکعت نماز پڑھنا جس کی پہلی رکعت میں حمد اور اِنّا فَتَحْنا اور دوسری رکعت میں حمد اور کوئی بھی سورہ پڑھی جائے۔
طلوع فجر کے بعد یہ دعا پڑھنا مستحب ہے: اَللّهُمَّ قَدْ حَضَرَ شَهْرُ رَمَضانَ وَقَدِ افْتَرَضْتَ عَلَینا صِیامَهُ وَاَنْزَلْتَ فیهِ الْقُرآنَ هُدی لِلنّاسِ وَبَیناتٍ مِنَ الْهُدی وَالْفُرْقانِ اَللّهُمَّ اَعِنّا عَلی صِیامِهِ وَتَقَبَّلْهُ مِنّا وَتَسَلَّمْهُ مِنّا وَسَلِّمْهُ لَنا فی یسْرٍ مِنَک وَعافِیةٍ اِنَّک عَلی کلِّشَیءٍ قَدیرٌ
تیرہویں رات
لیالی بیض کا پہلا دن ہے۔

غسل کرنا
چار رکعت نماز پڑھنا جس کی ہر رکعت میں حمد اور 25 مربتہ توحید؛
دو رکعت نماز پڑھنا جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد یس اور ملک اور توحید؛
چودہویں رات
چار رکعت نماز، جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ یس، سورہ الْمُلْک اور سورہ توحید پڑھی جائے؛
پندرہویں رات
غسل کرنا؛
زیارت امام حسین(ع)؛
100 رکعت نماز پڑھنا جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھی جائے؛
چھ رکعت نماز پڑھنا جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کی بعد سورہ یس ، سورہ ملک اور سورہ توحید پڑھی جائے؛
شب قدر
شب قدر جو مسلمانوں کے ہاں سب سے اہم ترین اور بافضیلت‌ ترین راتوں میں سے ہے اور اس کے مختلف اعمال ہیں۔ یہ رات شیعوں کے ہاں تین راتوس 19 ویں، 21 ویں اور 23 ویں رات میں سے ایک ہے ہے لیکن اہل سنت غالبا 27 ویں رات کو شب قدر مانتے ہیں۔ ان راتوں کے مفصل اعمال کیلئے ملاحظہ فرمائیں:

شب قدر

آخری عشرہ
اس مہینے کا آخری عشرہ عبادت انجام دینے کے حوالے سے ایک خاص مقام رکھتا ہے اور پیغمبر اکرم(ص) اس عشرے میں مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے بیٹھنے کا اہتمام کرتے تھے ۔[5]

آخری رات
غسل کرنا؛
زیارت امام حسین(ع)؛
سورہ انعام، کہف اوریس پڑھنا؛
100 مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللّهَ وَاَتُوبُ اِلَیهِ کہنا
اس دعا کا پڑھنا: اَللَّهُمَّ هَذَا شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیهِ الْقُرْآنَ وَ قَدْ تَصَرَّمَ وَ أَعُوذُ بِوَجْهِک الْکرِیمِ یا رَبِّ أَنْ یطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَیلَتِی هَذِهِ أَوْ یتَصَرَّمَ شَهْرُ رَمَضَانَ وَ لَک قِبَلِی تَبِعَةٌ أَوْ ذَنْبٌ تُرِیدُ أَنْ تُعَذِّبَنِی بِهِ یوْمَ أَلْقَاک ترجمہ: خدایا یہ ماہ رمضان ہے، جس میں آپ نے قرآن کو نازل فرمایا اور اب یہ مہینہ ختم ہونے جا رہا ہے، میں تیری کریم ذات کی پناہ مانگتا ہوں اس رات کے ختم ہونے سے یا ماہ رمضان کے ختم ہونے سے در حالیکہ میری گناہوں اور ناشایستہ کاموں کی وجہ سے آپ مجھے غذاب میں مبتلاء کرے جس دن میں تجھ سے ملاقات کروں۔
دعائے وداع جو کہ صحیفہ سجادیہ کا 45 ویں دعا ہے کا پڑھنا؛
اس دعا کا پڑھنا: اللَّهُمَّ لا تَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ صِیامِی لِشَهْرِ رَمَضَانَ وَ أَعُوذُ بِک أَنْ یطْلُعَ فَجْرُ هَذِهِ اللَّیلَةِ إِلا وَ قَدْ غَفَرْتَ لِی ترجمہ: خدایا اس ماه کو میری عمر کا آخری روزہ قرار نہ دے میں اس رات کے ختم ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں مگر یہ کہ میری گناہوں کی مغفرت کرے۔
آخری دن
اس دعا کا پڑھنا: اَللّهُمَّ اشْرَحْ بِالْقُرْانِ صَدْری لِسانی وَاَعِنّی عَلَیهِ ما اَبْقَیتَنی فَاِنَّهُ لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ اِلاّ بِک
اس دعا کا پڑھنا: اَللّهُمَّ اِنِّی اَسْئَلُک اِخْباتَ الْمُخْبِتینَ وَاِخْلاصَ الْمُوقِنینَ وَمُرافَقَةَ الاْبْرارِ وَاسْتِحْقاقَ حَقائِقِ الاْ یمانِ وَالْغَنیمَةَ مِنْ کلِّ بِرٍّ وَالسَّلامَةَ مِنْ کلِّ اِثْمٍ وَوُجُوبَ رَحْمَتِک وَعَزآئِمَ مَغْفِرَتِک وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ وَالنَّجاةَ مِنَ النّارِ

متعلقہ مضامین

Back to top button