جنرل قمر باجوہ اگلے ہفتہ ایران کا دورہ کریں گے، ذرائع

26 مئی, 2017 00:00

شیعیت نیوز: پاکستان ایک مرتبہ پھر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کر تیار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے دورہ ایران کا امکان ہے جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل قمر باجوہ ایرانی قیادت سے ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد اور ریاض میں ہونے والی حالیہ مسلم سربراہ ممالک کانفرنس سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے دورہ ایران کے دوران اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق خدشات دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

8:19 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔