پاکستان

شہر قائد میں کالعدم تکفیری جماعتوں کا بھتہ مافیا پھر سرگرم، بزنس کمیونٹی میں خوف

شیعیت نیوز: شہر میں ایک بار پھر بھتے کی پرچیوں کا سلسلہ شروع ہو گیاجس سے بزنس کمیونٹی میں خوف ہراس پھیل گیا ہے،عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال کے رہائشی بزنس مین کو بھتے کی پرچی بھیجے جانے کا مقدمہ درج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 13/Dارم گارڈن کے رہائشی بزنس مین فرمان اسلم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 66/17درج کرلیا ہے ،پولیس نے بتایا کہ مقدمے کے مدعی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کو چند روز قبل بھتے کی ایک پرچی اور نائن ایم ایم پستول کی 2گولیاں موصول ہوئی ہیں جس میں ان سے 25لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا ہے اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں ،پولیس نے مزید بتایا کہ بھتے کی پرچی پر بھیجے والے کا نام محمد الصمد محسود، کالعدم تحریک طالبان اے ایف جی گروپ تحریر ہے ،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button