خلیج میں نیا سعودی فوجی اتحاد کامیاب نہیں ہوگا، سابق سیکرئٹری دفاع

25 مئی, 2017 00:00

شیعیت نیوز:آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اورغیر سرکاری ادارے سینٹر فارگلوبل سٹرٹیجک سٹیڈیز( سی جی ایس ایس) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ایران اور خلیجی ملکوں کے ساتھ رابطے بڑھائے جائیں ۔ انہوں نےکہاکہ ایران اورخلیجی ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے بے مثال گہرے تعلقات ہیں،اس لئے ان تعلقات میں وسعت پید ا کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان کے ایران اورخلیجی ملکوں کے ساتھ تعلقات اورعلاقائی چیلنجز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ جس کااہتمام سی جی ایس ایس نے کیا تھا۔ سفارتکاروں،سکالرز،کارپوریٹ سربراہوں،سینئر عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔سابق سفیر خالد محمود،خالد عزیز بابر، سابق سپیشل سیکرٹری خارجہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد نعیم لودھی، عامر ہاشمی ایڈ وائزر نسٹ، میجر جنرل(ر) سید خالد عامر جعفری اورسابق سفیر امجد عباسی نے بھی خطاب کیا۔ میجر جنرل (ر) سید خالد عامر جعفری نے کہاکہ پاکستان کے ایران اورخلیجی ملکوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،ایران پہلا ملک تھاجس نے1947 میں سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا تھا،پاکستان اور ایران سٹرٹیجک شراکت کار بھی ہیں اور مشکل وقت میں ایران نے فوجی امداد بھی دی،اسی طرح خلیجی ریا ستو ں کے ساتھ ہمارے گہرے مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور بڑی تعداد میں پاکستانی خلیجی ملکوںکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ بھی ہمارے پائیدار تعلقات ہیں اور حرمین الشریفین کی وجہ سے پاکستانی عوام ان تعلقا ت کو بہت محترم سمجھتے ہیں، امجد مجید عباسی نے کہاکہ کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ کون کس کے خلاف لڑرہا ہے۔ سابق سفیر اکر م ذکی کا کہنا تھاکہ حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان کو ایران اورخلیجی ملکوںکے حوالے سے نئی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد نعیم لودھی نے سکیورٹی کے تقاضوں اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایران اور خلیجی ملکوں کےساتھ شراکت کاری بہتر بنانے پرزوردیا

4:20 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔