کراچی: حساس اداروں کی کاروائی داعش کی خواتین کارکناں سمیت ۳ افراد گرفتار

24 مئی, 2017 00:00

شیعیت نیوز: کراچی میں حساس اداروں نے کاروائی کرکے داعش کے ۳ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعا ت کے مطابق گرفتار افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جو داعش کے لئے سرگرم تھیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے بہادر آباداور ڈیفیس کے پوش علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش سے وابسطہ افراد کو زیر حراست لیاہے۔

بتایا گیا ہےکہ گرفتار دہشتگرد کسی بڑی دہشتگردی کی کاروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقہ داعش کا گڑھ بن گئے ہیں اس سے قبل بھی ڈیفنس اور بہادر آباد سے کئی عالمی دہشتگرد نیٹ ورک سے وابسطہ افراد پکڑے جاچکے ہیں۔

11:08 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔