سعودی عرب

سعودی عرب کے شہر العوامیہ اور اس کے تاریخی محلے المسورہ پر سعودی فوجیوں کے حملے

رپورٹوں کے مطابق سعودی فوجی گذشتہ دو ہفتے سے عالمی برادری کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیعہ آبادی والے شہر العوامیہ اور مضافاتی محلے المسورہ کے رہائشی مکانات ، اسکولوں اور مسجدوں کو منہدم اور نذر آتش کر رہے ہیں – بدھ کو بھی سعودی فوجیوں نے الشرقیہ علاقے کے الدیرہ محلے پر حملہ کیا اور آگ لگانے والے ممنوعہ بموں اور مختلف دھماکا خیز مواد سے لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ان حملوں کی وجہ سے ایک تجارتی کمپلیکس کو آگ لگ گئی اور شہری خدمات معطل ہونے کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا- درایں اثنا العوامیہ کے تاریخی محلے المسورہ پر بھی سعودی فوجیوں نے مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کر کے شہید آیت اللہ شیخ باقر نمر کے دینی مدرسے کو ڈھا دیا- العوامیہ کا المسورہ محلہ شہید آیت اللہ شیخ باقر نمر کی جائے پیدایش ہے اور الشرقیہ علاقے میں استقامت کامظہر سمجھا جاتا ہے اور آل سعود حکومت اس محلے کے قدیمی ہونے کا بہانہ بنا کر پورے محلے کو ڈھا دینا چاہتی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button