پاکستان

پاکستان کی عزت کی خاطر فوری 39 ملکی الائنس سے دستبردار ہویا جائے، علامہ حامد موسوی

شیعیت نیوز:  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامد موسوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کاایران کودہشت گردقرار دینا اسرائیلی بالادستی قائم کرناہے، انہوں نے کہاکہ دشمن نے راحیل شریف کوریال شریف کہناشروع کردیا ہے ، وطن کی عزت،نشان حیدر کا بھرم رکھنے کیلئے 39ملکی فوجی اتحادکی سالاری سے دستبردارہوجائیں، شاہ سلمان نے ایران کودہشت گردوں کاامام ،گروہ کہہ کر اصل دہشت گردوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ، اخوان المسلمین ،حماس ،حزب اللہ کودہشتگردوں میں شامل کرنا القاعدہ ،داعش کوبچانا ہے ایران ،پاکستان اپنی خارجہ پالیسی پرنظرثانی کریں، بھارت کشمیریوں ،صدرٹرمپ فلسطینیوں کودہشتگردگردان کرانکی قربانیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔

قومی جرگہ کمیٹی کوہاٹ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حامد موسوی نے کہاکہ عرب اسلامی امریکہ کانفرنس میں پاکستان کی قربانیاں بھلا کرٹرمپ نے مودی کی زبان بولی ، استعماری سرغنے کے عزائم سامنے آگئے ہیں مسلم حکمران عالم اسلام کے اتحاد کے یک نکاتی ایجنڈے پر سر جوڑ کر بیٹھیں ۔

اس موقع پر انہوں نے 27تا29شعبان ایام استقبال رمضان منانے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button