پاکستان

عرب اسلامک امریکی کانفرنس میں پاکستان کو سازش کے تحت "آؤٹ” کیا گیا

شیعیت نیوز: پاکستان کے ممتاز صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ عرب امریکہ اسلامی کانفرنس بعض وجوہات کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی اور اس میں حروف تجہی کے اعتبار سے پہلے چند ممالک کو ہی تقریر کرنے دی گئی۔ اس انکشاف کے بعد ممتاز تجریہ کار زاہد عباس ملک کہتے ہیں کہ یہ بھی پاکستان کو "آؤٹ” کرنے کی بہترین سازش ہے کہ عربی حروف تجہی میں لفظ "پ” آتا ہی نہیں جس کے باعث الف، بے اور اس کے بعد "ت” آتا ہے، یوں انتہائی چالاکی سے پاکستان کو آؤٹ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہ سلمان پاکستان کو "الباکستان” ہی سمجھ لیتے تو ایف کے بعد بے آتا ہے تو پاکستان کی باری فوری آ جاتی لیکن انہوں نے تو "الباکستان” منصوبے پر بھی پانی پھیر دیا۔ دوسری جانب مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایران کی تنہائی دور کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ 55 مسلمان ملکوں نے ایران کیخلاف اتحاد کا اعلان کیا ہے اس صورتحال میں مسلم امہ کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے بلکہ اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور اس کیلئے پاکستان کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button