یمن

نجران میں یمن کی فوج کی فائرنگ سے 4 سعودی فوجی ہلاک

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار سعودی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ سعودی فوجیوں کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ اسی طرح صوبہ جوف میں بھی یمنی فوج نے گھات لگا کر آل سعود کے آلہ کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب یمن کی فوج نے صوبہ تعز کے شہر الجحملیه میں آل سعود کے آلہ کار فورسز کی پیشقدمی کو روک دیا اور ہونے والی لڑائی میں مستعفی اور مفرور صدرعبد ربه منصور ہادی کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

در ایں اثناء سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کے شمالی اور تعز کے جنوب مغربی علاقوں پر کئی بم گرائے جس کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔

سعودی عرب نے یمن کے مفرور صدرعبدربه منصور ہادی کو اقتدار دلوانے کے لئے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button