سعودی عرب

العوامیہ پر آل سعود حکومت کی سیکورٹی فورس کے حملے جاری

سعودی حکومت کے کارندوں نے العوامیہ شہر کے المسورہ علاقے پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مساجد، اسکولوں اور رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جبکہ اس حملے کے دوران متعدد عام شہری لاپتہ ہو گئے۔

نبا نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ سعودی سیکورٹی فورس نے العوامیہ شہر پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے شہر کے اسکولوں پر حملہ کیا جن میں طالبات کا ایک اسکول بھی شامل ہے-

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے ان اسکولوں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسکولی بچے اور لڑکیاں زخمی ہو گئیں-

اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ العوامیہ شہر کے متعدد باشندے لاپتہ ہیں- لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ انہیں تلاش کرنے کے لئے پولیس اسٹیشنوں کا بھی چکر لگا رہے ہیں-

العوامیہ شہر کا المسورہ علاقہ، جو سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کا آبائی محلہ ہے، مشرقی سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی علامت ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ اس پورے محلے کو ویران کر دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button