امام مہدی کا ظہور مکہ سے ہوگا،آل سعود کے باپ دادا بھی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے، سید حسن نصراللہ
شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں سعودی نائب ولی عہد، وزیر دفاع محمد بن سلمان آل سعود کی ہرزہ سرائیوں پر کہا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کا عقیدہ مذہب اہل بیت(ع) کے لئے مختص نہیں ہے، تمام مسلمانوں کے درمیان اس سلسلے میں اجماع ہے؛ امام مہدی علیہ السلام اہل بیت علیہم السلام کی ذریت سے ہیں اور بہر صورت مکہ مکرمہ سے ظہور فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں کی اس طرح کے توہمات کسی طور بھی اللہ کی قضا و قدر پر آثر اانداز نہیں ہوتے۔
حزب اللہ کے کمانڈر شہیدمصطفی بدرالدین کی پہلی برسی پر خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بن سلمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیشمار خطاوں کا ارتکاب کیا ہے، لیکن ایران کے بارے میں اس کے موقف کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ ایران کے نام کے کسی عام ملک کا دشمن ہے، وہ ایسے ایران کا دشمن ہے جو امام مہدی صاحب الزمان کے ظہور کا انتظار کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:: ایران امام مہدی کی آمد کی تیاری کررہا ہے، ہم انکا مقابلہ کریں گے،آل سعود
سید حسن نصر اللہ نے کہاکہ میں بن سلمان سے کہتا ہوں کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا عقیدہ مسلمانوں کے عقائد کے عین مطابق ہے، امام مہدی بہر صورت مکہ مکرمہ سے ظہور فرمائیں گے اور امر مسلم ہے کہ امام (ع)بیروت، تہران یا دمشق سے ظہور نہیں کریں گے۔
انھوں نے محمد بن سلمان کی نادانی اور لاعلمی پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ کوئی جاکر اس شخص کو کچھ دینیات سکھا دے، اور سمجھا دے کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے موضوع پر تمام مسلمانوں کے درمیان اجماع پایا جاتا ہے اور یہ موضوع صرف شیعیان اہل بیت کے لئے مختص نہیں ہے۔
قائد مقاومت اسلامی سید حسن نصر اللہ نے کہاکہ جب امام آئیں گے تو نہ کوئی ظالم و جابر حکمران رہے گا، نہ کوئی فاسد و بدعنوان حکمران رہے گا، بلکہ وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور جان لو اے بن سلمان: نہ تو، نہ تیرے باپ دادا، سب مل کر بھی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے ہو۔
مصطفی بدرالدین شام میں حزب اللہ کے کمانڈر کی حیثیت سے صہیونی تکفیری قوتوں کے خلاف لڑتے ہوئے ایک سال قبل دہشت گردوں کی روایتی بزدلانہ کاروائی میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے اور ان کی شہادت پر بیک وقت ریاض انقرہ اور تل ابیب میں جشن منایا گیا تھا۔







