پاکستان

احسان اللہ احسان کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، رحمن ملک کا مطالبہ

شیعیت نیوزـ: سینٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹررحمٰن ملک نے وزارت داخلہ سے اورخیبرپختونخوا حکومت سے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پرحملے میں احسان اللہ احسان کا نام شامل کیا جائے۔داخلہ کمیٹی کی طرف سے متعلقہ حکام کو نوٹس بھیجے گئےہیں جن میں کہاگیا کہ احسان اللہ احسان نے ملالہ یوسفزئی پرحملے کا اعتراف کیا تھا ، اس لئے اس کا نام ایف آئی آر میں شامل کیا جائے اوراس حوالے سے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جواحسا ن اللہ احسان سے تحقیقات کرے اورپتہ چلے کہ وہ کتنے بے گناہ انسانوں کا قاتل ہے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ داخلہ کمیٹی کو پیش کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button