پاکستان

سانحہ سہون کا مبینہ سہولت کار طاہرگرفتار

شیعیت نیوز: سانحہ سہون کے خودکش بمبار کے مبینہ سہولت کار طاہر کو گرفتارکرلیا گیا،حساس ادارے نے ملزم کو بلوچستان کےعلاقے اُتھل سے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم طاہر پر خود کش حملہ آور کو اتھل سے سہون پہنچانے کا الزام ہے، ملزم طاہرخودکش حملہ آور کو سہون چھوڑ کر سہولت کاروں کے ساتھ اتھل واپس آگیا تھا۔

ملزم طاہرسندھ میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث عبدالحفیظ پندرانی کےساتھ کام کرتا رہا۔

واضح رہے کہ رواں سال16 فروری کولعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے میں 80سے زائد افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button