عراق

بن سلمان نے محض ایران نہیں بلکہ شیعیانِ اہلیبت (ع) سے دشمنی کا اظہار کیا ہے، عراقی رکن پارلیمنٹ

شیعیت نیوز: عراق کی رکن پارلیمنٹ محترمہ ڈاکٹر فردوس العوادی نے اپنے بیان میں کہا: سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان ایک جاهل شخص ہے اور اگر یہ نادان شخص اسلام کے مسائل سے مختصر سی آگہی رکھتا تو اس کو ضرور معلوم ہوتا کہ امام مہدی علیہ السلام کا مسئلہ ایک عمومی اسلامی مسئلہ ہے اور شیعہ اور سنی مذاہب کے ہاں متفق علیہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق، محترمہ العوادی نے آل سعود کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کی ہرزہ سرائیوں کے جواب میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سعودی عرب نے وزیر دفاع محمد بن سلمان کے موقف کے ذریعے اپنا بھونڈا فرقہ وارانہ چہرہ واضح کرکے دکھایا ہے کیونکہ اس نے خطے اور دنیا بھر میں شیعیان اہل بیت (ع) سے اپنی دشمنی کا اعلان کیا ہے اور شیعہ عقائد کی براہ راست توہین کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ بن سلمان کا موقف محض ایران کے ساتھ دشمنی ہی کا اظہار نہیں بلکہ شیعیان اہل بیت (ع) کے ساتھ دشمنی کا اعلان ہے ورنہ ایک ملک کا ایک سرکاری اہلکار کیونکر امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں اس طرح اظہار خیال کرسکتا ہے؟ان کا کہنا تھا: یہ سعودی رویہ آل سعود کی جهالت کی علامت ہے جنہیں معلوم نہیں ہے کہ دنیا اکیسویں صدی سے گذر رہی ہے اور امام مہدی(ع) کا مسئلہ ایک فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بلکہ ایک اسلامی مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان ایک جاهل شخص ہے اور اگر یہ جاهل شخص اسلام کے مسائل سے مختصر سی آگہی بھی رکھتا تو اس کو یہ ضرور معلوم ہوتا کہ امام مہدی علیہ السلام کا مسئلہ ایک عمومی اسلامی اور شیعہ اور سنی مذاہب کے ہاں متفق علیہ مسئلہ ہے۔ اور اس مسئلے کی تفصیلات میں کچھ جزوی اختلافات ہیں۔

انھوں نے کہا: اس حساس مسئلے پر محمد بن سلمان کا معاندانہ موقف ان اور صہیونی ریاست اور آل سعود کے دیگر آقاؤں کی تشویش کا شاخسانہ ہے؛ جن کی دشمنی ایران کے ساتھ ساتھ عراق، لبنان، یمن، بحرین اور بعض دیگر ممالک میں اسلامی مزاحمت تحریک کے دلیر مجاہدین کے ساتھ ہے۔

ڈاکٹر فردوس العوادی نے خبردار کیا کہ اس طرح کے گستاخانہ خیالات کے جال میں پڑنے سے، عالم اسلام اور علاقے میں اسلامی مذاہب کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی خدمت نہیں ہوسکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button