مشرق وسطی

شیخ عیسیٰ قاسم کےخلاف بے بنیاد مقدمہ پوری بحرینی قوم کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کے مترادف ۔ شیخ سلمان

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بحرینی اپوزیشن لیڈر شیخ علی سلمان ملک کی اعلی ترین مذہبی اتھارٹی شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع کے لئے پوری بحرینی قوم کو اپیل کی ہے ۔ بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے جیل سے ایک ٹیلی فون کال کے دوران کہا ہے کہ بحرینی مذہبی پیشوا شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطلب بحرین کی پوری شیعہ اکثریت کے خلاف مقدمہ چلانے کے مترادف ہے۔

بحرینی حکومت کی جانب سے شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف7مئی سے دوبارہ مقدمے کی سماعت شروع کروا رہی ہے جس میں شیخ عیسیٰ قاسم ا ور ان کے ساتھیوں کے خلاف سنگین فیصلہ بھی متوقع ہے ۔ اللولوہ ٹی وی کے مطابق ظالم آل خلیفہ حکومت گذشتہ سال جون سے شیخ عیسیٰ قاسم کی بحرینی شہریت منسوخ کر چکی ہے اور ان کے خلاف خمس کی ادائیگی کے فریضے کو منی لانڈرنگ جیسے گھٹیا اور دہشت گردی کی اعانت کے بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمات دائر کر رکھے ہیں ۔

سیاسی مقاصد کے تحت قائم کئے گئے ان حکومتی بے بنیادالزامات کو بحرینی عوام اور بین الاقوامی حقوق کی تنظیموں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں ۔ قبل ازیں مذکورہ مقدمے کی سماعت14مارچ کو منعقد ہوئی تھی ۔ جس کے بعد مقدمے کے فیصلے کے لئے7مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button