ایران

کان کے دالخراش واقعہ نے مجھے داغدار اور غمزدہ بنادیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ گلستان کے آزاد شہر میں کوئلہ کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: کان کے دالخراش واقعہ نے مجھے داغدار اور غمزدہ بنادیا ہے۔ رہبر معظم نے اپنے پیغام میں متعلقہ حکام پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو مدد بہم پہنچانے میں بھر پور تلاش و کوشش کریں۔ رہبر معظم نے اپنے پیغام میں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت طلب کی اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا فرمائی ۔ رہبر معظم فرمایا: اللہ تعالی مرحومین کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر و تحمل فرمائے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button