پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں جشن ولادت امام حسین و حضرت عباس منایا گیا

شیعیت نیوز: 3 و4 شعبان نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت عباس علیہ سلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا۔

کراچی کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت عباس کی ولادت با سعادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے.

اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا ہے، اس با برکت دن پر مساجد و امام بارگاہوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

عاشقان امام حسین ؑ نے کئی مقامات پر محفل میلاد و جشن کا اہتمام کیا ہوا تھا جن میں مختلف شعراء کرام و منقبت خواں حضرات نے شہید کربلا کی شان میں منقبت و قصیدہ خوانی فرمائی.

شیعیت نیوز کے نمائندہ خصوصی کے مطابق کراچی کے علاقہ ملیر جعفرطیار میں بزم غازی کے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والی محفل میلاد سے شہنشاہ منقبت جناب میرحسن میر نے قصیدہ خوانی کی بعدا ز بین الاقوامی معیار کے مطابق آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

دوسری طرف عباس ٹاون کے علاقہ میں دستہ امامیہ کے تحت منعقد ہونے جشن وفا سے شہید استاد سبط جعفر زیدی کے فرزند جنا ب ابوزر زید ی نے خصوصی شرکت کی ساتھ ہی معروف اہلسنت نعت خوان معاذ علی نظامی نے بھی قصیدہ خوانی کی سعاد ت حاصل کی گئی، آخر میں امامیہ اسکاوٹ نے علم غاز ی عباس پر حاضری دیدکر سلامی پیش کی۔

اس پرمسرت موقع پر مومنین کے چہروں پر خوشی کا اظہار تھا اور وہ ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد دے رہے تھے جب کہ مومنین کی جانب سے نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button