پاکستان

کرم ایجنسی: تکفیری دہشتگردوں کا حملہ فوجی شہید

شیعیت نیوز: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک کیپٹن شدید زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر گھات لگاکر اس وقت حملہ کیا جب قافلہ کرم ایجنسی کے وسطی علاقے یختہ میں گشت پر مامور تھا۔

حملے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید جبکہ ایک کیپٹن شدید زخمی ہوگیا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد شدت پسندوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کرم ایجنسی کے علاقے میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جب گودر سے پاراچنار جانے والی مسافر بس ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور 5 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کرم ایجنسی وفاق کے زیر انتظام ایجنسیوں میں سے ایک ہے، شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب اور خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر (ون اور ٹو) کے بعد عسکریت پسند ردعمل کے طور پر دوسرے علاقوں میں حملوں کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button