پاکستان

پاراچنار، 3 شعبان کے موقع پر جشن ولادت امام حسینؑ کا انعقاد

شیعیت نیوز: گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تحریک حسینی کے زیر اہتمام 3 شعبان المعظم کو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقے کی تمام مذھبی اور سیاسی تنظیموں، کے علاوہ کرم ایجنسی کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی رضاکاروں کے علاوہ سرکاری فورسز نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے۔ جلسے سے خطاب کے لئے علاقائی علماء کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی اور تیراہ اورکزئی ایجنسی کے علامہ سید ثاقب حسین شیرازی کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ جلسہ سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی، مولانا صداقت حسین، علامہ سید ثاقب حسین شیرازی، تحریک حسینی کے سرپرست اعلی اور سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری اور تحریک کے سابق صدر مولانا منیر حسین جعفری نے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اسی میلاد میں شرکت کرنے والے ایف سی اہلکاروں نے مومنین پر فائرنگ کردی تھی ،جس میں کئی مومنین زخمی اور ۴ افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button