یمن

سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو قاہر دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، اس حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔عوامی تحریک انصار اللہ کی نیوز سائٹ کے مطابق، اس حملے میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر بدر الجیشی ہلاک جبکہ ابراہیم الوائیلی نامی کمانڈر شدید زخمی ہوگیا۔یمنی فوج نے اتوار کے روز بھی جنوب مغربی تعز کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے سعودی اتحاد کے تین فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں کے باعث، شمالی المخا میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشقدمی ناکام ہوگئی ہے۔سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد صعنا میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button