دنیا

آئی ایس آئی نے القائدہ کے دہشتگرد ایمن الزواہری کو کراچی میں رکھا ہے، امریکا کا الزام

شیعیت نیوز: امریکا نے پاکستان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے جس نے ممکنہ طور پر اسے کراچی میں چھپا رکھا ہے ۔

”نیوز ویک“ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے ) کے سابق افسر بروس رائیڈل کا کہنا ہے کہ 2001 ءکے آواخر میں جب امریکی فوج نے افغانستان سے القاعدہ کا صفایا کیا تب سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ایمن الزواہری کو بچانے کی کوشش میں ہے ۔ جبوب ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے 4سابق صدور کے مشیر اعلیٰ بروس رائیڈیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے انہیں ممکنہ طورپر کراچی میں رکھا ہوا ہے مگر اس کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی مثبت ثبوت موجود نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد جہاں سے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا تھا اس مقام سے ملنے والے مواد سمیت کافی اشعارے موجود ہیں جو اس جانب رہنمائی کرتے ہیں ۔ ”یہ جگہ ایمن الزواہری کو چھپانے کیلئے لاجیکل ہو سکتی ہے جہاں وہ یہ سمجھ کر اطمینان محسوس کر سکتا ہے کہ امریکی فوجی یہاں نہ تو پہنچ سکتے ہیں اور نہ ہی اسے پکڑ سکتے ہیں “۔

رائیڈیل نے کہا کہ2 مئی 2011ءکو شہر کراچی امریکی فوجیوں کیلئے اسامہ بن لادن کو پکڑنے اور کمانڈو آپریشن کرنے کیلئے بہت مشکل مقام ہو سکتا تھا کیونکہ اس شہر میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہوتی ہے جہاں پاکستان کے بحری اور ہوائی اڈے بھی موجود ہیں جہاں فورسز فوری طور پر امریکی فوجیوں کی راہ میں حائل ہو سکتی تھیں۔
”اگر وہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ کسی مقام پر ہوتا تو میرا خیال ہے کہ اسے گرفتار کرنے کے جذبے میں مزید شدت ہوتی مگر کراچی میں اس کی گرفتاری بہت مشکل ہو گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button