یمن

سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف یمنی عوام کا اجتماع

شیعت نیوز (صنعا)یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہراجتماع کرکے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اورعالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے ملک کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا- اجتماع میں شریک لوگوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن پر سعودی عرب کے حملے کو فوری طور پر بند اور محاصرے کا خاتمہ کرائے- یمن میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر نے بھی الحدیدہ بندرگاہ کو بند کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندرگاہ یمن میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی سب سے اہم گذرگاہ شمارہوتی ہے- اور اس کا بند ہونا تشویشناک ہے – سعودی عرب نے الحدیدہ بندرگاہ سے یمن کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا بہانہ بناکر اس علاقے کو فوجی علاقہ قراردے دیا اور اب وہ اس بندرگاہ کو پوری طرح خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے الحدیدہ بندرگاہ سے یمن میں غذائی اشیا اور خوراک کی اسّی فیصد کھیپیں منتقل ہوتی ہیں – اس درمیان سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے صوبہ جوف کے شہر نہم کےعبدہ نامی علاقے میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے- یمنی فوج نے عسیلان میں الساق علاقے پر بھی سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جبکہ جیزان میں سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے توپخانے کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے- دریں اثنا یمن کے مقامی ذرائع نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے صوبہ جوف کے کتاف شہر کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی ہے- دوسری طرف سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مارب میں حریب القرامیش شہر پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا – سعودی فوجیوں نے صوبہ صعدہ کے سرحدی شہرمنیہ میں ایک یمنی شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا – سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کررکھے ہیں جن میں روز بروز شدت آتی جا رہی ہے اور اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی ہوگئے- جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوگئیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button