دنیا

روس میں خفیہ ایجنسی کے دفتر پر حملے میں 3 افراد ہلاک

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛روس کی قومی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے ایک علاقائی دفتر پر حملہ کیا گیا ،جس میں کم از کم3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس کے انتہائی مشرق میں واقع شہر خابارووسک میں خفیہ ادارے کے دفتر میں مسلح حملہ آور نے گھس کر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی۔
حملہ آور سمیت 3افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں روسی خفیہ ادارے کا ایک افسر اور ایک شہری بھی شامل ہیں۔
خفیہ اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button