پاکستان

نواز شریف سے نجات چاہنے والی قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کلین چیٹ نہیں بلکہ 2 ماہ کی مہلت ملی ہے نواز شریف تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم کے عہدے سے الگ ہو جائیں تاکہ تحقیقاتی کمیٹی پر اثر انداز نہ ہو سکیں پانامہ کیس کے فیصلے میں نواز شریف اگر نااہل نہیں ہوئے تو بری بھی نہیں ہوئے، فیصلے نہ حکمرانوں کی اخلاقی ساکھ ختم کر دی ہے، جو ججوں نے نواز شریف کو نااہل قرار دے کر قوم کے دل جیت لیے ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار قوم کے ہیرو ہیں قوم نواز شریف کی فوری نا اہلی چاہتی ہے اس لیے عوام کی اکثریت کو فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے قوم کو ایک بار پھر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے لیکن جے آئی ٹی میں نواز شریف کا بچنا مشکل ہے عدلیہ نے شریف خاندان کیخلاف فیصلہ نہ سنانے کی دیرینہ روایت برقرار رکھی ہے نواز شریف کی جگہ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو نااہل ہو چکا ہوتا کسی طاقتور کو سزا ملی تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا فیصلے میں 20 سال تک یاد رکھنے والی کوئی بات نہیں۔ وزیراعظم 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ ان کا جھوٹا اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہونا ثابت ہونا ہو چکا ہے، عدلیہ شریف خاندان کی منی ٹرائل مسترد کرتی ہے پوری قوم جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سلام پیش کرتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button