جمعیت علماء اسلام (س) مشال خان کے قاتلوں کوبچانے میدان میں آگئی

19 اپریل, 2017 00:00

شیعیت نیوز: جمعیت علماء اسلام (س) مولانا سمیع الحق گروپ اور دیگر تکفیری جماعتوں کے رہنما مشال خان کے قاتلوں کو بچانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مردان کے ڈی پی او سے ملاقا ت میں انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ مشال خان کے قتل میں ملوث عناصر کو رہا کیا جائے۔

میڈیا کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرئٹری سراج الملک سمیت ایک وفد نے سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی اکرام شاہد کے ہمراہ ڈی پی او مراد ن سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کے وہ مشال خان کے قاتلوں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) (ف)، جماعت اسلامی ، کالعدم اہلسنت و الجماعت بھی مشال خان کے قتل کو جائز قرار دے رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کی تفتیش میں ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ مشال خان نے توہین رسالت (س) کی تھی۔

دھیاں رہے کہ مفتی نعیم نے مشال خان کو شہید کا درجہ دیا ہے۔

2:07 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔