رینجرز اختیارات میں توسیع کی جائے ورنہ عوام سڑکوں پر آجائیں گے، علامہ عباس کمیلی

19 اپریل, 2017 00:00

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں وقتی طور پر نہیں بلکہ مکمل امن کی بحالی تک توسیع کی جائے، ورنہ عوام سڑکوں پر آجائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ملک بھر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ فوجی عدالتوں اور رینجرز کی فعالیت کی وجہ سے شہر کراچی میں بالخصوص اور پورے ملک میں امن قائم ہوا ہے، پولیس بغیر رینجرز کے امن قائم نہیں رکھ سکتی اور نہ ہی فوجی عدالتوں کے سواء دوسری عدالتوں سے انصاف مل سکتا ہے، انسداد دہشتگردی عدالتوں سے بھی روزانہ تاریخیں مل جاتی ہیں، لیکن کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، گواہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں اور عدالتوں کے باہر اُن کا پیچھا کیا جاتا ہے، لہٰذا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا، سرکاری وکیل بھی کیس میں دلچسپی نہیں لیتے، اس وجہ سے مجرموں کو سزائیں بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو بحال کیا جائے اور رینجرز کے اختیارات میں وقتی طور پر نہیں، بلکہ مکمل امن کی بحالی تک توسیع کی جائے، ورنہ عوام سڑکوں پر آجائیں گے، عوام کو ہرحال میں امن و انصاف بلاتاخیر دونوں چاہیئے۔

11:59 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔