پاکستان

کل بھوشن یادیو کے ساتھ ایران یا اس کے کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں

شیعیت نیوز: بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ اور دہشت گرد کل بھوشن یادیو کے ساتھ ایرانی حکومت یا اس کے کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

کل بھوشن یادو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا ۔

کل بھوشن کے متعلق نئی دستاویز میں ٹھوس شواہد اور اس کی جاسوسی کے متعلق اہم معلومات شامل کی جائیں گی اور یہ نئی دستاویز دنیا کے اہم ممالک کو فراہم کی جائے گی۔

سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ یہ دستاویز انتہائی احتیاط کے ساتھ تیار کی گئی ہیں اور اس میں ایران کا کوئی ذکر شامل نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مشاورت کے بعد اس دستاویز کو جاری کر دے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button