سعودی عرب

بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں گیارہ سعودی فوجیوں کی ہلاکت

سعودی فوجی دو گاڑیوں میں سوار ہو کر حبس فوجی چھاؤنی کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں یمنی فوج کے ذریعے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں ان کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور گیارہ سعودی فوجی ہلاک ہو گئے-

یمنی فوج نے اس سے پہلے یمن کے شمالی صوبے حجہ میں بھی طوال گذرگاہ کے قریب سعودی فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں سعودی فوج کو خاصا جانی اور مالی نقصان پہنچا-

دوسری جانب یمنی اسنائپروں نے بھی جیزان اور نجران کے علاقوں میں کم سے کم چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

اس دوران یمنی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے جیزان میں سعودی فوجیوں کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوجی اپنے ہتھیار چھوڑ کر علاقے سے فرار ہو گئے-

یمنی فوج نے اس کارروائی میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا اور بھاری مقدار میں جنگی ساز و سامان ضبط کر لیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button