یمن

یمنی فوج نے سعودیوں سے مزید تین علاقے واپس لے لئے

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ شبوہ میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا ہے اور ان سے تین مزید علاقے واپس لے لئے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورس نے صفرا، الثعالب اور السودا علاقوں سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو نکال باہر کر دیا-

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے چودہ فوجی یمنی فوج کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- ابھی حال ہی میں کچھ ایسی رپورٹیں سامنے آئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یمنی فوجیوں نے دو ہزار سترہ کے ابتدائی تین مہینوں میں جنوب مغربی سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں کم سے کم ایک سو انیس سعودی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے-

سعودی حکومت یمن کی جنگ میں اپنے فوجیوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کرتی ہے-

سعودی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض اس وقت تک اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان نہیں کرے گا جب تک جنگ ختم نہیں ہو جاتی-

متعلقہ مضامین

Back to top button