دنیا

انتہا پسندی اور دہشتگردی، مسلم امہ کی وحدت کی راہ میں رکاوٹ.مہدی مہدوی

ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پور نے کل ہندوستان کے دارالحكومت نئی دہلی ميں اتحاد كانفرنس كے موقع پر مسلمانوں کے اتحاد کو عالم اسلام کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تکفیری اور انتہاپسند عناصر مسلم امہ کی وحدت کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔ اس موقع پرحجت الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پورنے کہا کہ سياستدانوں، طالب علموں اور علمائے كرام كی اكثريت نے مسلم امہ كی وحدت كی حمايت پر اتفاق كيا ہے. انہوں نے كہا كہ نئی دہلی ميں منعقدہ اتحاد كانفرنس، عالم اسلام کے اتحاد كی طرف ايک اہم قدم كی حيثيت ركھتی ہے۔

انہوں نے گزشتہ 38 برسوں ميں ايرانی حكومت اورعوام كی يكجہتی كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب كے بانی حضرت امام خمينی (رہ) عالم اسلام كے مابین وحدت اوراسلامی بيداري كےعلمبردار تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button