عراق

عام شہریوں کے تحفظ کی خاطر موصل آپریشن وقتی طور پر معطل

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے عام شہرکوں کے جانی تحفظ اور امن گذرگاہوں کو کھولنے کے مقصد سے اپنا آپریشن فی الحال روک دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران اس شہر کے قدیمی اورگنجان آبادی والے علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیاتھا جہاں عام شہریوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا تھا اور اسی بنا پر فوجی آپریشن روک دیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس وقت النوری مسجد کے اطراف میں جھڑپیں ہو رہی ہیں جہاں تین سال قبل ابوبکر البغدادی نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ عراقی فوج کے کمانڈر معن السعدی اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر عبدالامیر یاراللہ نے بھی موصل میں عام شہریوں کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

دوسری جانب عراق کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے چالیس تکفیری دہشت گردوں کو جو سامرا میں الجزیرہ کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے، ہلاک کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button