یمن

یمن جنگ؛ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں امریکہ اور برطانیہ کا اہم کردار

شیعیت نیوز: ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے سعودیوں کو اسلحہ فراہم کرکے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ آل سعود کو اسلحه فروخت کرنے سے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے باعث بنے ہیں۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ گذشته دو سالوں کے دوران واشنگٹن اور لندن نے آل سعود کو 5 بلین ڈالر کا اسلحه فروخت کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق دو سالوں کے دوران یمن کے خلاف سعودی جنگ میں 10 ہزار 811 شہری شہید اور 7 ہزار 888 دیگر زخمی ہوئے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچ چکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 649 خواتین اور 1002 بچوں سمیت 9 ہزار 160 مرد شامل ہیں،

متعلقہ مضامین

Back to top button