عراق

داعش کی مالی امداد جاری رہنے پر عراقی وزیر اعظم کا اظہار افسوس

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے دورہ امریکہ میں  واشنگٹن میں یو ایس پیس پورچ میں امریکی مبصرین اور ماہرین کے ساتھ ایک نشست میں کہا کہ علاقے کے بعض ممالک، دہشت گردوں کے خلاف جاری مہم سے اپنے حق میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ داعش کو صرف فوجی وسائل سے شکست دینا ممکن نہیں ہے جبکہ دہشت گردی کو شکست دینے کے اور بھی طریقے ہیں۔العبادی نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی منصوبے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔عراقی وزیراعظم نے اپنے ملک میں اصلاحات کے عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اس وقت ایک نئے جمہوری ملک میں تبدیل ہو چکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button