بنوں: شیعہ دشمنی پر مبنی سرکاری اشتہار کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی فوری قابل ستائش کاروائی

20 مارچ, 2017 00:00

شیعیت نیوز:بنوں میںٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک مقامی روزنامہ میں خاکروب کی اسامی کے لیے مذہب کے خانے میں اقلیتی برادری کے ساتھ ’’شیعہ‘‘ کے اندراج پر مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کیا اور اس معمالے پر باز پرس کی جسکی بنیاد پر رات گئے سیکرئٹری بلدیات کے پی کے نے کاروائی کرتے ہوئے اس اشتہار کوشائع کرنے والے ذمہ داران کو معطل اور باضابطہ ملت جعفریہ سے معافی مانگے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات خان نے متنازعہ اشتہار شائع کرنے پر ٹی ایم او بنوں اور آفس سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا۔

متعلقہ افسران کے خلاف فی الفور انکوائری کی ہدایات دی گئیں اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن میاں شفیق الرحمن کو انکوائری آفیسر نامزد کیا گیا۔

کسی بھی شیعہ جماعت کی جانب سے اس فوری ایکشن سے ملت جعفریہ نے مجلس وحدت مسلمین کی ان کاوشیوں کو سرہایا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ سرکاری محکمہ میں موجود متعصبانہ سوچ رکھنے والے عناصرمذہبی منافرت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل داری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ خاکروب کی نوکری کے لیے غیر مسلم اقلیتوں کے ساتھ ایک اسلامی مسلک کا اندراج کر کے ملت تشیع کو اقلیت ظاہر کرنے کا تاثر دیا گیا جس سے پاکستان کے چھ کروڑ شیعہ آبادی کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

1:54 صبح جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔