گلگت : حلقہ نگر 4 ضمنی انتخاب کے لئے ایم ڈبلیو ایم نے ڈاکڑ علی محمد کو نامزد کردیا

18 مارچ, 2017 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی پولیٹیکل کونسل کا اہم اجلاس ،ڈاکٹرعلی محمد ضمنی انتخاب حلقہ نگر4سےایم ڈبلیوایم کے امیدوار نامزد، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم جی بی پولیٹیکل کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاوس اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں گلگت بلتستان سمیت خطے کی سیاسی صورت حال، حلقہ نگر4کےضمنی انتخاب سمیت اہم امور زور غور آئے ، اس اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی،مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین، صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ آغاسید علی رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر،صوبائی رہنما غلام عباس، علی حیدر، الیاس صدیقی، محمد علی ،ڈاکٹر علی محمد ، رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی، خانم بی بی سلیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھے گی جبکہ وفاقی برسراقتدار جماعتوں کی جانب سے خطہ بے آئین گلگت بلتستان کے عوام کے استحصال کے خلاف سیاسی میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑے گی،اجلاس میں حلقہ نگر 4کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر علی محمد گوہر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ہوں گے، جوکہ گذشتہ الیکشن میں بھی اسی حلقے سے انتخاب میں حصہ لے چکے ہیں اور حالیہ ضمنی انتخاب میں بھی ڈاکٹر علی محمد حلقے کے عوام میں جانی پہچانی اور ہر دلعزیز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین چوائس ہیں جو کہ حلقے کے مسائل کے حل کے لئے مکمل وژن اور پلاننگ رکھتے ہیں ۔

10:40 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔