پاکستان

سی ٹی ڈی پنجاب کی شیعہ دشمنی، مولانا ارشد علی کو بلاجواز گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: بیلنس پالیسی کے تحت پنجاب میں شیعہ علماء کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق، سی ٹی ڈی نے ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے مولانا ارشد علی خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مولانا ارشد علی خان کے چھوٹے بھائی نے انکی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپا مارا اور مولانا ارشد علی خان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ یاد رہے کہ مولانا ارشد علی خان کی مارچ کے اختتام پر شادی کی تاریخ بھی طے پا چکی تھی۔ مولانا ارشد علی خان نجف عراق میں زیرتعلیم تھے اور دو ماہ کی چھٹی پر پاکستان آئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی شیعہ علما ء کو سی ٹی ڈی نے اغوا کیا ہوا ہے جنکا ابھی تک کچھ بتا نہیں

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button